علیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنماء علیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
وزیر داخلہ پنجاب کرنل سردار محمد ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی اسٹاف نے شعیب صدیقی اور دیگر کی ایما پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور سرکاری ملازمین پر حملہ کیا، جس کے جرم میں دو ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔
آج صبح علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کے سیکورٹی سٹاف نے علیم خان، شعیب صدیقی اور دیگر کی ایما اے سی سٹی اور دیگر سرکاری ملازمین پہ حملہ کیا اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔ ان کے خلاف دفعہ 7ATA کے تحت دو ایف آی آر درج ہو چکی ہیں۔ ریڈ کے بعد 7لوگ گرفتار ہو چکے ہیں۔ مزید کاروائ جاری
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) September 27, 2022
صوبائی داخلہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ 7 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
Comments are closed.