مفتاح مستعفی، سینیٹ میں ہنگامہ، چور چور کے نعروں میں اسحاق ڈار نےحلف اٹھایا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: مفتاح مستعفی، سینیٹ میں ہنگامہ، چور چور کے نعروں میں اسحاق ڈار نےحلف اٹھایا، بطور سینیٹر حلف اٹھانے کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چور چور کے نعرے بازی لگائے اور احتجاج کیا۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت جاری ہے۔ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نزیر تارڑ کے ہمراہ ایوان پہنچے۔
Ishaq Dar took oath as a senator Chairman Sen. Chairman Senate Sadiq Sanjrani administered oath to @MIshaqDar50. Congratulations Dar sb, and Pakistan. pic.twitter.com/WQloj2FccN
— Jaishaal Santosh Bugti (@JaishaalBugti) September 27, 2022
چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار سے سینیٹ کی رکنیت کا حلف لیا جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی جب کہ حکومتی اراکین نے انہیں مبارک بادیں پیش کیں۔
دوسری جانب مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے وزیراعظم کو استعفی پیش کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی جس میں مفتاح اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کردیا۔
اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کی قیادت میں کام کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔
Comments are closed.