اتفاق فاوٴنڈری کا اکاوٴنٹنٹ آ رہا ہے، کوئی اکانومسٹ نہیں،شیخ رشید

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفرور وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائیگا۔ 12 گھنٹوں میں3آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشویش ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفرور وزیراعظم کے جہاز میں بھاگا اور 5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے، یہ چوری اور سینہ زوری ہے۔ آئی ایم ایف کے باوجود اسحاق ڈار ڈالر، بجلی، گیس اور آٹے کا کیا کریں گے، جو مفتاح نہیں کر سکے۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ آڈیو وڈیو کی رسم شروع کرنے والے خود اْس کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اتفاق فاوٴنڈری کا اکاوٴنٹنٹ آ رہا ہے، کوئی اکانومسٹ نہیں۔ ڈان لیکس 2 بھی ناکام ہو گئی۔ مریم نشانہ ہے، شہباز کو بچانا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہو گئی، اکتوبر کا انتظار کریں۔ آپ نے گھر جانا ہے اور الیکشن کروانا ہے۔

Comments are closed.