کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور پر 16 ہزار 791 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 67 افراد کے نتائج مثبت رپورٹ ہوئے ۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائر س سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ ملک بھر میں اس وقت بھی 75 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.40 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.