تحریک انصاف نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے چیلنج کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔

تحریک انصاف کی رہنما ء شیریں مزاری نے بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں بغاوت کی دفعہ 124اے غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کی جانب سے درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ بغاوت کی دفعہ 124 اے اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

درخواست میں کہاگیاہے کہ یہ دفعہ آئین پاکستان میں دئیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ تنقید اور اظہار رائے کو دبانے کے لیے بغاوت کے مقدمات کا سہارا لیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کی درخواست میں بغاوت کے مقدمات کا اندراج روکنے اور بغاوت کے مقدمات پر حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا۔

Comments are closed.