اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی ہے ۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی جس کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ اپنی جگہ برقرار ہے۔

اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور موٴقف اختیار کیا کہ ہم اس کیس کے سلسلے میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے اسحاق ڈار کی جانب واپس لیے جانے پر درخواست خارج کردی۔

یاد رہے کہ اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں مسلسل غیر حاضر رہنے پر عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا گیا تھا، جسے سابق وزیر خزانہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Comments are closed.