گلگت بلتستان کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

فائل:فوٹو

گلگت :گلگت بلتستان کے کئی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، پہاڑوں سے پتھر گرنے کے باعث گلگت سکردو روڈ سمیت گنجی اور دیگر بالائی علاقوں کی سڑکیں بلاک جبکہ پتھر لگنے سے چار مسافر زخمی ہوگئے

استور اور روندو کے نشیبی اور بلائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جہاں اطراف کے پہاڑوں سے پتھر گرنے کے باعث گلگت سکردو روڈ سمیت گنجی اور دیگر بالائی علاقوں کی سڑکیں بلاک ہوگئیں جبکہ پتھر لگنے سے چار مسافر زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک بچی بھی شامل ہے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش میں گلگت شہر سے 70 کلومیٹر جنوب مغرب کا علاقہ تھا اور زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پتھر لگنے سے کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں جنھیں فوری طبی امداد کے بعد متعدد مسافروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جبکہ سب ڈویژن روندو کے بالائی دیہاتوں سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔

یادرہے کہ سب ڈویژن روندو اور اس سے ملحقہ ضلع استور کے علاقے گزشتہ ایک سال سے مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے اور صوبائی حکومت خطرات کے باوجود لوگوں کو محفوظ مقامات میں منتقل نہیں کر سکی۔

Comments are closed.