خاتون جج دھمکی کیس ،عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

فائل:فوٹو

اسلام آباد:خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔۔ عمران خان نے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں کہا کہ شہبازگل پر تشدد کے حوالے اپنی تقریر میں قانونی ایکشن لینے کی بات کی کوئی دھمکی نہیں دی۔

خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تو جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پندرہ منٹ تک تفتیش کی اور عمران خان نے جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کروایا۔

جے آئی ٹی پیشی کے دوران پولیس ٹیم کی جانب سے تحریری طور پر 21سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا، پولیس کی جانب سے کچھ زبانی سوالات بھی کئے گئے، عمران خان سے 15 منٹ تک تفتیش کی گئی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے میر ے خلاف دہشت گردی دفعات لگائی گئیں۔کسی کو بھی کہیں کہ دوران حراست تشدد پر قانونی کارروائی کروں گا۔شہباز گل پر تشدد کیا گیا، ہم نے کہا قانونی کارروائی کریں گے۔۔مقدمے کی وجہ سے دنیا ہم پر ہنس رہی ہے۔۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کا سمندر نکلنے لگا ہے، یہ لوگ پبلک کا سامنا نہیں کرسکتے۔صرف ایک بات ہوسکتی ہے اور وہ شفاف انتخابات کی ہوگی۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔۔حکومت کو پیغام ہے جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کر لیں۔۔

انہوں نے کہا ہے مجھے اور میری پارٹی کو جتنا دیوار سے لگائیں گے اتنا ہی تیار رہیں۔پہلے اس لیے چپ رہا کہ معاشی بحران تھا، پھر سیلاب آگیا۔ ہمیں کہہ رہے ہیں سیلاب پر سیاست نہ کریں، دوسری طرف مجھے ختم کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.