ننھے سٹوڈنٹ کی اپنی ناراض ٹیچر کو منانے کی ویڈیو نے سب کے دل موہ لئے

فوٹو:سکرین گریب

نئی دہلی: والدین کے بعد سب سے گہرا رشتہ اساتذہ کا ہوتا ہے اور چھوٹے بچے تو اپنے ٹیچرز کے کافی قریب ہوتے ہیں۔ اس کا اظہار ایک ویڈیو میں ہوتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی سی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یوں توآئے دن ٹیچرز کے ہاتھوں طلبا کی پٹائی کی بہت سی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں لیکن آج جس ویڈیو نے لوگوں کا دل موہ لیا ہے وہ پرائمری اسکول کے ایک معصوم طالب علم کی اپنی ٹیچر کو منانے اور غلطی کو نہ دہرانے کے وعدے کی ہے۔

https://twitter.com/Gulzar_sahab/status/1569327422000230400?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1569327422000230400%7Ctwgr%5E5db03838b7162fefa28f0062cddd7da9903c7f08%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2372388%2F509

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معصوم طالب علم کرسی پر بیٹھی بظاہرروٹھی نظر آتی اپنی ٹیچر کو منا رہا ہے اور ٹیچر بار بار ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ تم ہر بار وعدہ کرتے ہوئے اور پھر کلاس میں وہی کرنے لگتے ہو۔ اب میں تم سے بات نہیں کروں گی۔

اس پر بچے کی پریشانی دیدنی ہوتی ہے اور وہ خفا ٹیچر کو منانے کی کوششیں اور تیز کردیتا ہے۔ کبھی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کراتا ہے تو کبھی ان کے کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھ کر چہری قریب لاتا ہے تاکہ آنکھ سے آنکھ ملا کر معافی مانگ سکے۔ وہ ایک موقع پر پیار بھی کرلیتا ہے۔

بچے کو اتنا لاڈ کرتا دیکھ کر ٹیچر کا دل پگھل جاتا ہے اور وہ بچے سے غلطی نہ دہرانے کا وعدہ لیکر اسے معاف کردیتی ہیں اور بچہ انھیں پیار کرتا ہے۔ اس ویڈیو پر صارفین نے بھی مزے مزے کے کمنٹس کیے۔

اکثر صارفین نے بچے اور ٹیچر کے درمیان مضبوط جذباتی رشتے کی تعریف کی تاہم کچھ صارفین اپنے زمانہ طالب علمی میں ایسی ٹیچرز میسر نہ آنے پر آہیں بھرتے نظر آئے۔

Comments are closed.