سوات میں بم دھماکہ ، امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد جاں بحق

مینگورہ : سوات میں بم دھماکہ ، امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد جاں بحق، ڈی پی او زاہد مروت کی طرف سے اموات کی تصدیق کی گئی۔

دھماکہ خیبر پختونخواہ میں سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں ہوا ، مرنے والے امن کمیٹی کے رکن کا نام ادریس خان بتایا گیاہے۔

دھماکے میں 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوئے جب کہ بعض افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پولیس نے ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی پر ریموٹ کنٹرول کے زریعے بم حملہ کیاگیا جس کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او زاہد مروت نے کہا کہ امن کمیٹی کے رکن ادریس خان سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کواسپتال پہنچا دیاگیا ہے مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔
جاری ہے

Comments are closed.