صرف 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد کیسے ہوسکتا ہے؟

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار و اداکارفخرعالم نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد کیسے ہوسکتا ہے؟۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاوٴنٹ سے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فخر عالم نے کے الیکٹرک سے سوال کیا ہے کہ 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد کیسے ہوسکتا ہے؟۔

فخر عالم نے اپنے پیغام میں لکھاکہ ’ 22 یونٹس کے حساب سے بل کو دیکھا جائے تو ایک یونٹ لگ بھگ 500 روپے کا بن رہا ہے، یہ کیسا حساب ہے؟ مجھے پاکستانی عوام پر بہت افسوس ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ادارہ انہیں اس بات کی وضاحت دے انہوں نے کہاکہ’میں کے الیکٹرک کی تعریف کروں گا اگر مجھے اس بل کی وضاحت مل جائے۔

جس پر کے الیکٹرک نے گلوکار کو جواب میں کہا کہ ’سہولت کا جائزہ لینے کے لیے بل کے پچھلے حصے میں بل کے حوالے سے وضاحت موجود ہے۔

Comments are closed.