ترک و پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کا سجاول میں مشترکہ ریلیف ورک

اسلام آبا د: ترک و پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کا سجاول میں مشترکہ ریلیف ورک، سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ضلع سجاول میں سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

مشترکہ وفد نے ضلع سجاول میں مصیبت زدہ خاندانوں میں 500 حفظان صحت کی کٹس اور 500 فوڈ پیک (50 کلوگرام) تقسیم کیے۔ مزید امدادی اشیاء، جن میں 500 حفظان صحت کی کٹس، 500 فوڈ پیک، اور 250 خیمے شامل تھے۔

اسی طرح کا مزید سامان ضلع دادو اور سندھ کے دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے، جس سے 7500 سے زائد مستحق افراد مستفید ہوں گے۔

ترک ہلال احمر کے صدر ڈاکٹر کریم نے کہا کہ وہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ڈاکٹر کریم کا مزید کہنا تھا کہ ترک ہلال احمر پاکستان ہلال احمر کے ساتھ سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ امداد کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ترک ہلال احمر کی جانب سے امدادی اشیاء بشمول خوراک، نقد امداد، غیر خوراکی اشیاء جیسے خیمے، حفظان صحت کی کٹس، جیری کین، مچھر دانی، کمبل، گدے وغیرہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیجے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ جاری امدادی کارروائیوں میں ترک ہلال احمر کی جانب سے سندھ میں بتدریج مزید امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔

پاکستان ہلال احمر کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے ترک ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکی نے ہمیشہ ضرورت کے وقت پاکستان کی مدد کی ہے۔

شاہد احمد لغاری نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ترک ہلال احمر اور ریڈ کراس ریڈ کریسینٹ کی تحریک کے دیگر شراکت دار مستحق لوگوں کی فوری مدد کرنے میں ہلال احمر پاکستان سے تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Comments are closed.