ایران نے مقامی سطح پر جدید ترین لانگ رینج آرش نامی ڈرون تیار کرلیا
فائل:فوٹو
تہران: ایران نے مقامی سطح پر جدید ترین لانگ رینج ڈرون تیار کرلیاہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے جدید لانگ رینج ڈرون تیارکیاہے ۔ ایرانی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈرون کا نام آرش 2 رکھا گیا ہے جو آرش 1 کا نیا ورژن ہے۔ تاہم نئے ڈرون سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے مقامی طورپر تیار کردہ ڈرون کے ذریعے تل ابیب اور ہائفہ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ایران کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر عالمی پابندیوں اور تنقید کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ کی تجدید سے متعلق معاملات بھی التوا کا شکار ہیں۔
Comments are closed.