ملک بھرمیں کورونا دم توڑنے لگا ،مثبت کیسزکی شرح میں نمایاں کمی

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں واضح کمی آنے لگی، چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصدریکارڈ کی گئی ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 533 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ان میں سے 105 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔اس دوران مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.78 فیصد رہی ہے

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں اس وقت بھی موذی وائر س سے متاثرہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.