ملکہ الزبتھ کی وفات،کیا برطانیہ کے سکے اور ڈاک ٹکٹ تبدیل ہو جائیں گے

فائل: فوٹو

لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد ا ن کی تصویر والے نوٹ، سکے اور ڈاک کے ٹکٹ تبدیل کر دئیے جائیں گے۔

بینک آف انگلینڈ کے مطابق فی الحال پرانے نوٹ اور سکے ہی جاری رہیں گے تاہم ملکہ الزبتھ کے سوگ کے دن گزرنے کے بعد بادشاہ چارلس کی تصویر والی کرنسی کے پلان کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی جن کا آغازویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجے ہوگا۔

گیارہ ستمبر کو ملکہ برطانیہ کے تابوت کو بذریعہ سڑک بالمورل سے ایڈنبرا پہنچایا جائےگاجہاں دعائیہ تقریب ہوگی۔

منگل کو ملکہ کے تابوت کو بذریعہ ہوائی جہاز لندن لایا جائے گا، 14 ستمبر کو تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے لایا جائے گا جہاں چار روز تک عوام ان کا آخری دیدار کر سکیں گے۔

ادھر شمالی برطانیہ کے کئی علاقوں میں بھی آنجہانی ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

Comments are closed.