کتے کی ہلاکت پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ، مبینہ ملزم ڈاکٹر گرفتار
اسلام آباد: کتے کی ہلاکت پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ، مبینہ ملزم ڈاکٹر گرفتار ہونے کے بعد ضمانت پررہا ہوگیا۔
ملزم ڈاکٹر پر الزام ہے کہ اس نے کتے کے علاج میں کوتائی برتی اور کتا مرگیا، واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں پیش آیا۔ کتے کی مالکن نے کوہسار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرا ئی جس پر پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا.
کتے کی ہلاکت پر مقدمہ اور ڈاکٹر کی گرفتاری کا منفرد واقعہ وفاقی دارالحکومت میں پیش آیا۔ کتے کی مالکن خاتون کہتی ہیں میں نے پندرہ ہزار روپے دیئے تھے ، مزید بل بھی تھما دیا، اس کے باوجود غلط انجکشن سے میرے کتے کو الٹیاں لگ گئیں تھیں۔
خاتون اپنے کتے کی روداد سنا رہی ہیں جس کی ہلاکت پر مقدمہ درج اور ڈاکٹر گرفتار ہوا pic.twitter.com/mxUhJKs65y
— Zameeni Haqaiq ᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠ (@zameenihaqaiq) September 10, 2022
رپورٹ کے مطابق کتا کلینک میں داخل کیاگیاتھا اگلے روز خاتون کو کال آئی کہ مریض کی حالت ٹھیک نہیں۔ مالکن کلینک پہنچی تو پتہ چلا کتا مرگیا۔پوچھنے پر ملازمین نے بدتمیزی کی۔ حراساں کیا۔
کتے کی ہلاکت پرڈاکٹر کے علاوہ بارہ ملازمین کو بھی نامزد کیا گیا ، پولیس نے کتے کے قتل کے جرم میں ملزم ڈاکٹرکو گرفتارکرکے عدالت پیش کردیا۔
عدالت میں ڈاکٹر کے وکلا نے بتایا کہ ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ قابل سماعت ہیں جس پر عدالت نے ڈاکٹر کو جیل بھجوانے کی بجائے ضمانت منظور کرلی ۔قابل ضمانت دفعات کے باعث ملزم کے جیل جانے کی بجائے ضمانت ہوگئی۔
Comments are closed.