قوم جن چہروں کونہیں دیکھناچاہتی انہیں ٹی وی پردکھایا جارہا ہے،شیخ رشید

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ضمنی الیکشن ان حلقوں میں بھی ملتوی کردئیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا، میں نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشنوں سے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا، چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں۔

شیخ رشیداحمد نے کہا کہ کہ اگر اہل کونااہل کرنا اور نااہل کواہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائیگی۔ قوم جن چہروں کونہیں دیکھناچاہتی انہیں ٹی وی پردکھایا جارہا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اگرعمران خان کا کورٹ میں بیان ہوجاتا توکوئی قیامت نہیں آجاتی،حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام ا?باد ہائی کورٹ سے گزارش ہے عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے، حکومت کے پاس کچھ نہیں ، صرف سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیس لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے، کسی کو نا اہل کرکے سیاست ختم نہیں کی جاسکتی، ہم نے بھی سات سال جیل گزاری، آج ہم آپ کے سامنے ہیں، جیل ہمارا سسرال ہے۔

Comments are closed.