یمن ، علیحدگی پسندوں اور القاعدہ جنگجوؤں کے مابین گھمسان کی جنگ، 27ہلاک

فائل :فوٹو

صنعا: یمن میں علیحدگی پسندوں اور القاعدہ جنگجوؤں کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے دوران 27افرا د ہلاک ہوگئے ۔

غیرخبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں متحدہ عرب امارات کے زیر انتظام جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ جزیرہ عرب کے جنگجوؤں نے علیحدگیوں پسندوں پر حملہ کردیا۔

یمن کے علیحدگی پسندوں اور متحدہ عرب امارات کے تربیت یافتہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی شدید مزاحمت کی۔ دوگھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں 21 اہلکار اور 6 القاعدہ جنگجو مارے گئے۔

علیحدگی پسند متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ ہیں اور صوبے میں سیکیورٹی کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔ ان علیحدگی پسندوں کی حوثی باغیوں کے ساتھ ایک سال کے لیے جنگ بندی ہوئی ہے۔

القاعدہ جنگجو اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ باغیوں میں یہ خونی جھڑپ اقوام متحدہ کے رضاکار کی القاعدہ کی تحویل میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوئی۔ اقوام متحدہ کے 5 رضاکاروں کو رواں برس فروری میں بندرگاہ سے اغوا کیا گیا تھا۔

یادرہے کہ یمن میں 2014 سے جاری جنگ میں دارالحکومت سمیت ایک بڑے حصے پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی حکمرانی ہے اور کچھ علاقوں میں سعودی حمایت یافتہ حکومت کی عمل داری ہے اور جنوبی صوبے میں علیحدگی پسند ہیں جو حکومت اور نہ حوثی باغیوں کے ساتھ ہیں۔

Comments are closed.