سنکیانگ سے متعلق انسانی حقوق ہائی کمشنر کی رپورٹ پر پاکستان کا ردعمل
فائل:فوٹو
اسلام آباد: چین کے صوبہ سنکیانگ سے متعلق انسانی حقوق ہائی کمشنر کی رپورٹ پر پاکستان کا ردعمل سامنے آ گیا ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے ساتھ چین کی تعمیری مصروفیات کو سراہتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان سنکیانگ میں سماجی و اقتصادی ترقی اور امن و استحکام کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین نے 35 سالوں میں 70 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین کے اقدامات سے لوگوں کے حالات زندگی بہتر ہوئے اور بنیادی انسانی حقوق سے لطف اندوز ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے ساتھ چین کی تعمیری مصروفیات کو سراہتے ہیں، پاکستان تمام انسانی حقوق کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے اپنے مستقل عزم کا اعادہ کرتا ہے، بطور رکن پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی آزادی، خودمختاری اور ریاستوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا احترام ضروری ہے۔
Comments are closed.