بغاوت پراکسانے کامقدمہ ، شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں میں بغاوت پر اْکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ پیر کے روز شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا۔ درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف اسٹاف افسر ہے۔ 17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا۔
اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔
قبل ازیں شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا اور اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں ایس ایچ او کوہسار،سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاتھا۔
Comments are closed.