اسرائیل کی سپریم کورٹ نے عمر قید کے مجرم اسرائیلی آباد کار کی اپیل مسترد کردی
فوٹو:رائٹرز
تل ابیب: اسرائیل کی سپریم کورٹ نے 2015 فائر بمننگ میں فلسطینی بچے اور اس کے والدین کے قتل میں عمر قید کے مجرم اسرائیلی آباد کار کی اپیل مسترد کردی۔
عدالت کی جانب سے 25 سالہ اسرائیلی امیربین اولیل کو ستمبر 2020 میں ان ہلاکتوں کے تناظر میں تین مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی۔
اسرائیلی سپریم کورٹ کے ججز نے بین اولیل کے “اعتراف”، وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے اپیل مسترد اور کہا کہ بین اولیل کے اقدامات ’یہودیت کی تمام اخلاقی اقدار کے منافی ہیں‘، ججز نے مزید کہ “دوسرے مذاہب سے نفرت اور نسل پرستی یہودیت کے مطابق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جرم کی ہولناکی کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔
خیال رہے کہ جولائی 2015 میں اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے کے گاو¿ں دوما میں گھر کو آگ لگنے سے 18 ماہ کا علی دوابشہ جل کر ہلاک ہو گیا تھا۔ اس کے والدین بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔
Comments are closed.