چار لوگوں نے بند کمرے میں بیٹھ کر سازش کرکےمجھے نااہل کروانے کا منصوبہ بنایا،عمران خان
فائل :فوٹو
سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چار لوگوں نے بند کمرے میں بیٹھ کر سازش کی اور پھر مجھے نااہل کروانے کا منصوبہ بنایا۔ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو وہ ٹیپ عوام کے سامنے آئے گی اور پھر عوام ا±ن چاروں لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ٹیپ ریکارڈ کر کے رکھوادی ہے جس میں ا±ن چار لوگوں کے نام ہیں جنہوں نے میری حکومت کے خلاف سازش کی اور نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
مجھے اس جگہہ نہ دھکیلیں کہ جہاں میں اپنی قوم کے سامنے وہ شکلیں رکھ دوں جنہوں نے اپنے مفادات کیلئے اس ملک کو یہاں پہنچایا، قوم میرے ساتھ کھڑی ہے، جب چاہوں اسلام آباد بند کر دوں، مجھے پریشر میں لانے کیلئے جتنا ڈراو دھمکاو گے اتنا اور زور سے مقابلہ کروں گا —عمران خان#SargodhaJalsa pic.twitter.com/uv0cD6WIxG
— Eᴀsᴛ Cᴏᴀsᴛ Aᴠᴇɴɢᴇʀ 🔪™ (@ArtistInWarTime) September 1, 2022
عمران خان نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوگیا تو وہ ٹیپ عوام کے سامنے آئے گی اور پھر عوام ا±ن چاروں لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے نااہل کرنے کا منصوبہ پنجاب الیکشن کے نتائج دیکھ کر بنایا کیونکہ اب انہیں معلوم ہے کہ عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں گے.
جو لوگ بھی مدد کرنا چاہتے ہیں انکو اکھٹا کریں گے ہم ایک کنٹرول روم بنائیں گے جہاں سے پورے پاکستان میں موجود سیلاب متاثرین اور علاقوں کو مانیٹر کیا جائے گا، اس کی مدد سے ہم لوگوں کو اگاہ کر سکیں گے کس کو کہاں اور کس طرح کی مدد کی ضرورت ہے۔ @PTIofficial #SargodhaJalsa pic.twitter.com/TC1T9laO4T
— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) September 1, 2022
یہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ساتھ ملا کر منصوبے کو عملی جامع پہنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر لکھ کر دیتا ہوںکہ انہیں ناکامی ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ ’حکومت نے ہمارے خلاف مسجد نبوی ﷺ کے واقعے کے بعد توہین کے مقدمات درج کیے اور پھر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جس پر دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی کیونکہ عالمی اداروں اور اخبارات کے صفحہ اول پر میری خبر لگی جو پہلے کبھی نہیں لگی تھی۔
سرگودھا جلسہ گاہ میں عوام کا جمہ غفیر، تاحد نگاہ عوام کی بڑی تعداد اپنے کپتان چیئرمین عمران خان کو سننے کے لیئے موجود۔#SargodhaJalsa pic.twitter.com/cfPNEPEP0y
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 1, 2022
انہوں نے کہا کہ اب یہ توشہ خانے کی طرف آرہے ہیں، میں بھی چاہتا ہوں کہ توشہ خانے کا کیس چلے جس کی کھلی سماعت ہو اور پھر زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی کو ملنے والے تحائف پر بھی سماعت کی جائے تاکہ عوام کو معلوم ہوسکے کہ کس نے کتنا فائدہ اٹھایا اور ملک کو نقصان پہنچایا۔
Comments are closed.