پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین فریم ورک انگیجمنٹ کے حوالے سے معاہدہ طے
فوٹو:انٹرنیٹ
اسلام آباد: پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین فریم ورک انگیجمنٹ کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
ڈنمارک کے دارلحکومت کوپن ہیگن میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدہ پر پاکستان کے سفیر برائے ڈنمارک احمد فاروق اور پاکستان میں تعینات ڈینش سفیر لز روسینہوم نے دستخط کئے۔
دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں اس کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔
معاہدہ کے تحت پبلک اور پرائیوٹ پارٹنرز کی مدد سے ایسے منصوبوں کا آغاز کرنا ہے جو جنگلات میں اضافہ کا باعث ہو، معاہدہ کے تحٹ پاکستان اس ضمن میں ڈینش ماہرین سے استفادہ حاصل کرسکے گا۔
معاہدہ کا مقصد ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی مدد سے مستقبل تیزی کے ساتھ بدلتی ہوئی موسمیایتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنا ہے۔
پاکستان ڈنمارک کے تعاون سے ملک میں جاری دیگر منصوبوں پر کام کررہا ہے جس میں توانائی کے حصول سمیت دیگر حکومتی منصوبے شامل ہیں۔
یادرہے کہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے، حالیہ بارشیں اور سیلاب کی وجہ بھی یہی ہے۔
Comments are closed.