سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف انتقال کر گئے

فائل:فوٹو

ماسکو: سابق سوویت یونین کے آخری صدر میخائل گورباچوف انتقال کر گئے ان کی عمر 91 برس تھی ان کے دور میں ہی سویت یونین کی ریاستیں الگ ہوئی تھیں۔

روسی میڈیا کے مطابق سابق صدر گوربا چوف کافی عرصے سے علیل تھے، گوربا چوف 54 سال کی عمر میں سوویت کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور ملک کے سربراہ بنے۔

گوربا چوف نے 1985 میں اقتدار سنبھالا، وہ اصلاحات متعارف کروانے اور مغرب سے تعلقات بحال کرنے کے لیے جانے جاتے تھے لیکن 1991 میں سوویت یونین کو بکھرنے سے روک نہیں سکے کئی روسی شہری آج بھی ان کو اور ان کی اصلاحات کو ملک کے بکھرنے کا ذمہ دارٹھہراتے ہیں۔

گوربا چوف کی اصلاحات کے تحت عوام کو حکومت پر تنقید کا حق دیا گیا جس کے بارے میں پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا، لیکن ملک کے مختلف حصوں میں اس پالیسی کے خلاف ردعمل بھی سامنے آیا اور آخر کار سوویت یونین ٹوٹ گیا۔

Comments are closed.