یوکرین یوم آزادی،روس کی فضائی بمباری ،25افراد ہلاک

فائل : فوٹو

ماسکو / کیف: روس نے یوکرین کی آزادی کے روز فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 25 شہری ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے وزارتِ دفاع نے فضائی کارروائی کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری فورسز یوکرین کے مشرقی علاقے میں ریلوے اسٹیشن پر محصور ہوگئیں تھیں اور انہیں پسپائی کا سامنا تھا، جس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ میزائل حملے میں 200 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین نے دعویٰ کیا کہ ہمارے یوم آزادی کے روز ہونے والے روس کے فضائی حملے میں 25 شہری ہلاک ہوئے۔ یوکرین کے وزیر نے میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا کہ روس نے فضائی حملے میں اسکندر میزائل سے حملہ کیا جس میں فوج کی ٹرین کو چھاپ لین اسٹشن پر نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹرین کے ذریعے مشرقی حصے میں تعینات یوکرینی فوجیوں کو اسلحہ فراہم کیا جانا تھا۔ یوکرینی صدر کے قریبی دوست نے بتایا کہ حملہ ریلوے اسٹیشن پر کیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں اپنی سواری کے انتظار میں بیٹھے مسافر جاں بحق ہوئے۔ روس کے فضائی حملے کے بعد عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے سے لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

Comments are closed.