عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، بنی گالہ،شہر شہرہزاروں کارکنوں کے رات بھر جلسے جلوس
فوٹو: اسکرین گریب
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، بنی گالہ،شہر شہرہزاروں کارکنوں کے رات بھر جلسے جلوس،صبح ہونے تک پی ٹی آئی کارکنوں کی بنی گالہ آمدکا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے خلاف ایف آئی آر کی گئی جس کے بعد متوقع گرفتاری کے پیش نظر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد رات گئے بنی گالہ پہنچ گئی ۔
Public out at dtype pull samundari road Faisalabad, people of Faisalabad have clearly rejected the fascist Rana Sanaullah! #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/QU0veLLrdU
— PTI (@PTIofficial) August 21, 2022
عمران خان چوک بنی گالہ میں ہزاروں کا مجمہ رات بھر جمع اور نعرہ بازی کرتا رہا جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان گھر کے قریب ساری رات سڑک پر بیٹھے رہے۔
بنی گالہ میں اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک، اسد عمر، مراد سعید ، بشارت راجہ ، سیف اللہ نیازی ، سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعد د رہنما وں نے سڑک پر بیٹھ کر رات گزاری اور گرفتاری کیلئے پولیس نہ آسکی۔
Women, kids, elder and youngsters are present here in Bani Gala. All here for protecting our leader! #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/cYl63aeB2b
— PTI (@PTIofficial) August 21, 2022
اسلام آباد کے علاوہ پشاور، لبرٹی چوک لاہور، کراچی ، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان سمیت متعدد شہروں میں پی ٹی آئی کے ہزاروں حامی رات بھر خواتین اور بچوں سمیت سڑکوں پر صبح تک موجود ہیں۔
کارکنان نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان کی سکیورٹی کے لیے بنی گالہ کے باہر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ لاہور اور دیگر شہروں میں بھی کارکن گھروں سے باہر نکل آئے۔
Important message by Secretary General PTI @Asad_Umar at Bani Gala. #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/2O2lEPJ9AD
— PTI (@PTIofficial) August 21, 2022
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا ہنگامی آن لائن اجلاس بھی ہوا جس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری یا کوشش کی صورت میں پارٹی کی حکمت عملی طے کی گئی۔
Workers with @RajaBasharatLAW in Bani Gala, ready to protect Chairman @ImranKhanPTI #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/HmNigPfnLY
— PTI (@PTIofficial) August 22, 2022
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چوہدری ، مراد سعید نے اپنے خطاب اور پیغامات میں واضح کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ریڈ لائن ہے اس کے بعد نتائج کے ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔
عمران خان کے اسلام آباد میں جلسہ میں سرکاری افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دینے پر ان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جسے تحریک انصاف نے عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔
Hello Kaptaan ! we are all with you till we get real freedom. Clear message for fascist people that “Remember our red line is Imran Khan “ #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن #BaniGala pic.twitter.com/3Y8hHxyn0Z
— Dr Hina (@hina98_hina) August 21, 2022
رات پولیس وین بنی گالہ چوک تک پہنچی تاہم کارکنوں کی نعرہ بازی کے باعث واپس چلے گئے ، اس کے باوجود مراد سعید کی طرف سے صبح ویڈبو بیان میں کارکنوں کو بنی گالہ پہنچنے کی کال دی گئی ہے۔
Comments are closed.