فردوس عاشق بیرون ملک جانے والی پرواز سے آف لوڈ، بلیو پاسپورٹ ضبط

اسلام آباد:نیو فردوس عاشق بیرون ملک جانے والی پرواز سے آف لوڈ، بلیو پاسپورٹ ضبط اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما و سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو بلیو پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش پر آف لوڈ کرکے پاسپورٹ تحویل میں لے لیا.

فردوش عاشق اعوان دبئی جانے والی پرواز کے ذریعے سفر کرنے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی اور سیکورٹی و کسٹمز چیکنگ کے بعد امیگریشن کلیرینس کے لیے امیگریشن کاونٹر پر پہنچیں تو بلیو سرکاری پاسپورٹ ہونے کے باعث سسٹم میں ہٹ ہوگیا .

جس پر امیگریشن حکام نے انھیں آگاہ کیا مذکورہ پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتیں اور نہ ہی پاسپورٹ واپس مل سکتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان واپس گھر روانہ ہوگئی

امیگریشن حکام نے پاسپورٹ تحویل میں لیکر فردوس عاشق اعوان کو واپس جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئیں ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی فردوس عاشق اعوان نے ماضی میں پاسپورٹ گم ہوجانے کی درخواست بھی دے رکھی ہے جو واپس ملنے پر اتھارٹیز کو آگاہ نہیں کیاگیا اور وہ اسی پاسپورٹ پر سفر کرنے بھی پہنچ گئیں

ایف آئی اے کے سینئر آفیسر نے رابطے پر بتایاکہ فردوس عاشق اعوان عہدہ ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استعمال کرنے کا اختیار نہیں رکھتیں جو سسٹم میں ہٹ ہوا اسی لیے انھیں آف لوڈ کرکے پاسپورٹ تحویل میں لے کیا گیا اور انھیں واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔۔

Comments are closed.