چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی قیادت کرتے ایف نائن پارک پہنچ گئے
فائل فوٹو
اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ریلی کی قیادت کرتے ایف نائن پارک پہنچ گئے ہیں، کچھ دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے.
شہباز گل سے اظہار یکجہتی کیلئے عمران خان کی کا کال پر آج پی ٹی آئی ملک گیراحتجاج کررہی ہے ، ریلیاں نکالنے کا اعلان گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پمز اسپتال میں شہباز گل سے ملاقات نہ کرنے دینے کے بعد کیا تھا۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان پی ٹی اائی رہنما شہباز گل سے ملنے پمز ہسپتال پہنچے تھے جہاں پولیس نے ان کو ملنے کی اجازت نہ دی۔
پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس نے ہمارا راستہ روکا، ہمیں شہباز گل سے نہیں ملنے دیا گیا، آج ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سب کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، آج مغرب کے بعد زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک احتجاجی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا۔
دوسری جاب پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث انتظامیہ بھی الرٹ ہے، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ 5 سے زائد افراد کے کسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے، اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے، ہر قسم کے اجتماع، جلسے، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔
ڈی سی نے مزید کہا کہ کسی بھی جگہ پر جلسے جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 5 سے زائد افراد اکٹھے نہ ہوں، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔
Comments are closed.