نشان حیدریافتہ فلائٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی51ویں برسی

فائل فوٹو

کراچی: نشان حیدریافتہ فلائٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی51ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

فلائٹ آفیسر راشد منہاس نے7 فروری1951کوکراچی میں اانکھ کھولی، بی ایس سی پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے کی اور پھر پاک فضائیہ میں شمولیت اختیارکرلی،20 اگست 1971کو اپنی دوسری سولو فلائٹ کے دوران راشد منہاس نے بہادری کابے مثال کارنامہ سرانجام دیا۔

راشدمنہاس نے پاک فضائیہ کا جنگی جہازبھارت لے جانے کی کوشش ناکام بنائی اور انتہائی کم عمری میں جام شہادت نوش کرکے ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدرحاصل کیا۔

راشد منہاس کا تھری تھرٹی جیٹ ٹرینر(ڈبل کاک پٹ)جنگی جہاز نے جس وقت اڑان بھری توانھیں معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ موجود فلائٹ انسٹرکٹر مطیع الرحمن جہاز کو بھارت لے جانا چاہتا ہے .

مگرپاک فضائیہ کے جانباز سپاہی نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو بھانپ کرجنگی جہازکا رخ زمین کی جانب موڑدیا یوں بھارت کی سرحد سے 51کلومیٹر کی دوری پر سندھ کے ضلع ٹھٹھ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا

اس بہادری کے صلے میں راشد منہاس کو ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزازنشان حیدرسے نوازاگیا۔

Comments are closed.