پیپلز پارٹی ن لیگ کے نقش قدم پر، سیعد غنی اور شہلا رضا انتخابی مہم کیلئے مستعفی
کراچی: پیپلز پارٹی ن لیگ کے نقش قدم پر، سیعد غنی اور شہلا رضا انتخابی مہم کیلئے مستعفی ہوگئے، صوبائی وزیر سعید غنی مستعفی ، مسلم لیگ ن کے وزرا نے حالیہ ضمنی انتخابات کیلئے ایک وفاقی اور تین صوبائی وزرا نے استعفے دیئے تھے تاکہ انتخابی مہم میں شامل ہو سکیں۔
پیپلزپارٹی نے بھی یہی تجربہ کرنے کا فیصلہ کیاہے اور بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کیلئے وزیر محنت سندھ سعید غنی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے استعفی وزیراعلی سندھ کو بھجوا دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر محنت سندھ سعید غنی بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کے لئے وزارت سے مستعفی ہوئے۔ وہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات بھی رہ چکے ہیں۔
سعید غنی نے اپنا استعفی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دیا ہے اور اس بات کے امکانات ہیں کہ پیپلز پارٹی کے مزید وزراء بھی بلدیاتی انتخابات کی مہم کیلئے استعفے دیں گے۔
واضح رہے پنجاب اسمبلی کے حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ کے چار وزرا ء نے انتخابی مہم چلانے کیلئے استعفے دیئے تھے مگر اس کے باوجود پنجاب میں ن لیگ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وزیر محنت و افرادی قوت بلدیاتی انتخابات کی مہم چلانے کیلئے وزارت سے مستعفی ہوئے، وزیر ترقی نسواں نے بھی بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔
سعید غنی اور شہلا رضا نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دیا جس کے جلد منظور ہونے کے امکانات ہیں۔
Comments are closed.