بجلی بل700،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ساڑھے7ہزار، ایک بل پر11ٹیکسز
اسلام آباد: بجلی بل700،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ساڑھے7ہزار، ایک بل پر11ٹیکسز700،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ساڑھے7ہزار، ایک بل پر11ٹیکسز آنے پر سینیٹ میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا احتجاج ، انھوں نے ایک خاتون کا بجلی بل ایوان کو دکھا دیا۔
سینیٹ میں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمدنے کہا کہ ایک خاتون کا بل ہے جس کا بجلی کا بل کل 700 کچھ روپے ہے لیکن بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں ساڑھے سات ہزار روپے شامل ہیں۔
سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے سب چیزیں جڑی ہوئی ہیں اور دوسری طرف فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک بجلی کے بل میں 11 قسم کے ٹیکسز شامل ہیں جو عوام کے ساتھ ریاستی ظلم ہے، اس طرح کے اقدامات ہمارے لیے ناقابل برداشت ہیں۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پونے سات روپے تک اضافہ ہوا، میں اس اقدام کی پرزور مذمت کرتا ہوں اس سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔
سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ پی ڈی ایم کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم اور عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہو رہی ہیں، جب گزشتہ حکومت گئی تو ڈالر 171 روپے اور پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا۔
واضح رہے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر گزشتہ ایک عرصہ سے حکومتیں عوام سے وہ ٹیکس وصول کرتی ہیں جو کہ عام عوام پر تو کسی طرح لاگوہو ہی نہیں سکتا، اسی ایوان میں ارکان بجلی بل پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو سرکاری بھتہ بھی قرار دے چکے ہیں۔
Comments are closed.