تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے۔
پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر کارروائی معطل کی جائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کو معطل کیا جائے، عدالت قرار دے کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ غلط اور دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔
Comments are closed.