عمران ریاض کو سماء کے بعد ایکسپریس نیوز سے بھی آف ائر کر دیا گیا

اسلام آباد : صحافی و اینکر عمران ریاض کو سماء کے بعد ایکسپریس نیوز سے بھی آف ائر کر دیا گیا، اس خبر کی عمران ریاض خان نے خود تصدیق کی ہے.

ٹوئٹر کے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹویٹ میں عمران ریاض نے بتایا ہے کہ انھیں ایکسپریس نیوز سے بھی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے.

انھوں نے بتایا ‏میں ایکسپریس نیوز کے آفس میں پروگرام کرنے گیا تو مجھے بتایا گیا کہ”ہم مجبور ہیں آپکو آن ایئر نہیں جانے دے سکتے“.

ان کا کہنا ہے کہ ُ میں نے وجہ پوچھی کہ کیا کوئی غلط چیز میرے پروگرام میں چلی ہے؟ تو مجھے بتایا گیا کہ ”نہیں آپ نے کچھ غلط نہیں کیا ہمیں افسوس ہے کہ آپکو روکنا پڑا ہے”.

Comments are closed.