یورپ کی طرح پاکستان میں تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد : یورپ کی طرح پاکستان میں تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم شہباز نے اپنی پیش کردہ تجویز پر عمل کیلئے کام شروع کر دیا ہے.
ذرائع کے مطابق بار آئل اینڈ گیس سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری سیکرٹری وزارت پیٹرولیم کو تیار کرنے کا کہا گیا ہے، سمری کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی.
اگر سمری کابینہ نے منظور کر لی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ 24 گھنٹے یا ہفتے بھر کیلئے کیا جائیگا۔ 15اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انٹرنیشنل کروڈ آئل کی مناسبت سے ردوبدل ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ
عوام پر پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، ہائی اسپیڈ ڈیزل وغیرہ کی قیمتوں کا بوجھ ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو۔
بتایا گیا ہے کہ اگر حکومت اس تجویز پر عمل کرتی ہے تو عالمی منڈی میں کی قیمت کے تناسب سے پاکستان میں صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل ملے گا۔
اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکا کے ویسٹرن ٹیکساس انشی ایٹو کی قیمت 91 ڈالر، اوپیک کے 22 ملکوں کے کروڈ آئل کی قیمت 95 ڈالر اور یورپی برینٹ کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل ہے۔
Comments are closed.