ملک بھر میں کورونا وائر س سے متاثرہ مزید 2 مریض چل بسے
اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 45 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 459 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 15 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,045
Positive Cases: 459
Positivity %: 2.54%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 172— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 15, 2022
این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے جبکہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.54 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
مختلف شہروں میں ریکارڈ ہونے والے اعداد شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے 882 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 68 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ شرح 7.71 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ بہاولپور میں 186 میں سے 13 ٹیسٹوں کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 6.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
میرپور میں 117 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 7 مریضوں کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔ میرپور میں کورونا کی شرح 5.98 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 2987 ٹیسٹوں میں سے 174 مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 5.83 فی صد رہی۔ پشاور میں 453 ٹیسٹوں میں سے 26 مثبت آئے اور کورونا متاثرین کی شرح 5.74 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
Comments are closed.