عمران نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں قوم کو نہیں، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے عمران نیازی نےعسکری قیادت کےلئے کتنے القابات استعمال کئے، وزیراعظم نے کہا پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا ہے یہ سب کچھ۔

وزیراعظم شہبازشریف نےٹوئٹر پر بیان میں کہاان کے سوشل میڈیا ٹرولز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟

انھوں نے کہا عمران نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں قوم کو نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا قوم پچھلے چار مہینوں سے دیکھ رہی ہے۔

اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور فوج کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے اور سازش کی جارہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج سے لڑایا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سب سے زیادہ کہتے تھے کہ عمران خان فوج کی کٹھ پتلی ہے، بھارت کہتا تھا عمران خان فوجی پتلا ہے، بھارت کو تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی جو پورے پاکستان سے ووٹ لے کر اقتدار میں تھی اگر ایسی پارٹی کو فوج کے لڑوایا گیا تو اس کے خطرناک نتائج ہوں گے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف کو فوج سے لڑانے کی کوشش سازش رجیم چینج کا حصہ اور پلان بی ہے ،کیونکہ قوم جانتی ہے کس نے فوج مخالف بیانات دیئے۔

Comments are closed.