لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور سے تبدیل، کور کمانڈر بہاولپور تعینات
راولپنڈی :پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے ہوئے ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور سے تبدیل، کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیاگیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ سردار حسن اظہر حیات کو کمانڈر پشاور کور تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اس سے قبل ملٹری سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کی جگہ کور کمانڈر بہاولپور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملٹری سیکریٹری پاک فوج تعینات کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل لیفٹیننٹ سردار سرفراز علی کی شہادت کے بعد ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا تھا.
Comments are closed.