آج پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تیرہ اگست کو یزیدی حکومت کی فسطائیت سے نمٹنے کے لیے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنا طویل پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’یہ جانتے ہوئے بھی کہ پیغمبر رسول ﷺ کے نواسے راہ حق پر تھے اُس کے باوجود کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے حضرت امام حسینؓ کی مدد کو باہر نہ نکلے اور پھر اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ وقوع پزیر ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، جو دراصل مجرموں کا برسر اقتدار گروہ ہے، آج کا یزید امریکی سازش سے حکومت میں لایا گیا، آج پاکستان یزیدیت کے نرغے میں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا قوم خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کے سامنے سر جھکائیں گے یا کڑے امتحان میں کھڑے ہو کر اس کا سامنا کریں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ تیرہ اگست کو میں حقیقی آزادی جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کے لیے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

Comments are closed.