الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے

مسلم لیگ ق انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت 4 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے پارٹی انتخابات روک دیئے۔ مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات 10 اگست کو شیڈول تھے۔ الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس دئیے کہ کمیشن کے فیصلے تک کسی بھی اقدام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن کے فیصلے تک اسٹیس کو برقرار رہے گا۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں کے خلاف ڈسپلن ایکشن لیا جائے گا

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر ق لیگ کے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے بطور پارٹی سربراہ انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا تھا ۔

سماعت کے بعد چوہدری سالک حسین نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ق لیگ کے صدر کو غیرقانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی،غیرقانونی طور پر ق لیگ کا اجلاس بلایاگیا،اسٹئٹس کو کردیاگیاہے،کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھیجوا دیاگیاہے،پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں کے خلاف ڈسپلن ایکشن لیا جائے گا

ایک سوال پر کہ آصف علی زرداری نے کیا دونوں بھائیوں کو لڑا دیا؟ جس پر سالک حسین نے کہا میں نہیں سمجھتا، کچھ عرصہ قبل دونوں بھائی ایک ہی پیج پر تھے۔

Comments are closed.