ہیلی کاپٹر حادثہ، شہید میجر سعید کی تدفین کے رقت آمیز مناظر

پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر محمد سعید کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کردی گئی اور ان کی تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شہید پائلٹ میجر سعید کی تدفین کے دوران انتہائی جذباتی منظر دیکھنے میں آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں میجر سعید کی فوجی ا عزاز کے ساتھ تدفین دیکھی جاسکتی ہے جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے افسر نے شہید کے والد کو ان کی ٹوپی اور دیگر سامان دیا جسے شہید کے والد نے آنکھوں سے لگایا اور چوما۔

شہید فوجی افسر کے والد کو سامان دینے والے افسر نے شہید کے والد کے بلند حوصلے کو دیکھ کر ان کے ہاتھوں اور چہرے کو بوسہ دیا جبکہ شہید کے والد کو سلیوٹ بھی کیا۔

شہید میجر سعید کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Comments are closed.