ڈالرکی بلندی سے واپسی ، 11روپے40پیسے قدر میں کمی ہوگئی
کراچی: ڈالرکی بلندی سے واپسی ، 11روپے40پیسے قدر میں کمی ہوگئی، روپے کی قدر میں بہتری کے بعد 226تک آ گئی ہے۔
بدھ کوانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی واپسی ہوئی ہے جو کہ چند دن پہلے 240روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی ،تاہم اب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے۔
آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کے سامنے روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر مسلسل نیچے رہا ہے اور ماہرین مزید کمی کے حوالے سے پر امید ہیں۔
انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 11 روپے 38 پیسے کی کمی ہوگئی اورانٹربینک میں ایک ڈالر 226 روپے پر آگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی اور روپیہ تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے سستا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا،کمی کا رجحان تین دن سے جاری ہے۔
اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 46 پیسے کم ہوکر 238 روپے 38 پیسے رہا تھا۔
اسی طرح انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری تھا اور ایک ڈالر کی قیمت 240 روپے سے بھی اوپر چلی گئی تھی تاہم اب قدر میں کمی ہوئی ہے۔
Comments are closed.