نوازشریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے،شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بیان حلفی اورسرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔ اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اورفیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے کیس اورفارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔ اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں۔ جو آئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پانی اورمہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔

Comments are closed.