ملک بھرمیں کورونا سے متاثرہ مزید ایک مریض دم توڑ گیا

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا سے متاثرہ مزید ایک مریض چل بسا ۔چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 656 افرادمیں وائر س کی تصدیق کی گئی ہے

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 611 کوویڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 656 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص کاانتقال ہوگیا جبکہ اس وقت ملک بھرمیں161 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed.