وزیر اعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ملتوی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ملتوی کردیا گیا ، شیڈول کے مطابق شہبازشریف کو آج ٹانک جانا تھا.

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ہی ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے دورے سے متعلق اطلاع بتایا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے لیکن آج دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے وفاقی وزیر اسعد الرحمان کی کے کہنے پر یہ دورہ شیڈول تھا تاہم روانگی سے قبل ہی موسم خراب ہونے پر ملتوی کیا گیا.

Comments are closed.