امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔
مراد رسولؐ، خلیفہ دوئم اور امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج یکم محرم الحرام کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے،
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام کانفرنسز، مذاکرے، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد ہوگاجس میں علما شہادت خلیفہ دوئم حضرت سید نا عمر فاروقؓ پر روشنی ڈالیں گے۔
حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، آپ کا نام عمر بن خطاب، لقب ‘فاروق اور کنیت ‘ابو حفصہ تھی۔حضورﷺ کی جانب سے نبوت کے اعلان کے چھٹے سال حضرت عمرؓ نے 35 برس کی عمر میں اسلام قبول کیا ۔ حضورﷺ نے حضرت عمر یا ابو جہل میں سے کس ایک کے مسلمان ہونے کے لیے خود دعا مانگی۔آپ کے اسلام لانے کے بعد مسلمانوں نے پہلی بار خانہ کعبہ میں نماز پڑھی۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد آپ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ بنے۔ تقریباً 11 سالہ دور حکومت میں حضرت عمر نے اسلامی سلطنت کا دائرہ 22 لاکھ مربع میل تک پھیلادیا۔ مسلمانوں نے جنگ قادسیہ اور جنگ یرموک میں بیک وقت اس وقت کی سپر پاور رومن اور ساسانی سلطنت کو شکست دی آپ ہی کے دور میں پہلی بار بیت المقدس فتح ہوا۔
Comments are closed.