یاسین ملک کی بھوک ہڑتال، دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہو گئی، مشعال ملک
اسلام آباد: کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام خط میں واضح کیاہے کہ یاسین ملک کو کچھ ہوا تو ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔
بھارتی وزیراعظم کے نام خط میں مشعال ملک نے کہا کہ میرے شوہر اس وقت بھارتی جیل میں ہیں، یاسین ملک کشمیریوں کی توانا آواز اور عدالتی ٹرائل میں ناانصافی و عمر قید کی سزا کے بعد بھول ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل ناانصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔
خط کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ مسلسل قید و تشدد کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہوچکی ہیں۔ کیس کی تاریخ کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں موجود ہونے کی درخواست کی،لیکن بھارتی حکام نے ان کی موجودگی کے بغیر جرح کی۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل کیا جارہا ہے۔
My video msg on 8th day of hunger strike unto death of my husband Yasin Malik who is in ICU. I’ve written a letter 2 @narendramodi @PMOIndia warning if anything happens 2 my Husband the Indian state will be responsible!#YasinWifeWritesLetter2Modi #JusticeForYasinMalik pic.twitter.com/RCaFSWenRS
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) July 30, 2022
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جارہے اور انصاف کے حصول کی خاطر اب یاسین ملک جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے۔
خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں۔ اگر یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری بھارتی حکومت پر ہو گئی۔
Comments are closed.