پنجاب میں فتح پر کل شام اللہ کا شکرادا کریں گے پھر جشن ہوگا، عمران خان
لاہور: پنجاب میں فتح پر کل شام اللہ کا شکرادا کریں گے پھر جشن ہوگا، عمران خان کا ٹوئٹر پر پیغام، اپنی قانونی ٹیم، پنجاب سمیت ملک بھر کی عوام کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
عمران خان نے لکھا کہ پاکستان کے ان تمام لوگوں کے ساتھ جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کے لیے ہماری مہم میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، بڑی تعداد میں حمایت کا اظہار کرنے کے لیے باہر آ رہے ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں دھاندلی کے خلاف ضمنی انتخابات میں لا تعداد میں سامنے آنے پر پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
کل شام ہم رب العزت کا شکر ادا کریں گے اور عوامِ پاکستان جو حقیقی آزادی کی ہماری تحریک میں ہمارے شانہ بشانہ رہے اور اپنی حمایت کے اظہار کیلئے بہت بڑی تعداد میں نکلے، کے ساتھ خوشی منائیں گے، انشاءاللہ!#ShukrAllahShukriyaAwam
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2022
پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نے کہا سپریم کورٹ کے ججوں کی ہر طرح کی دھمکیوں کے خلاف ثابت قدم رہنے اور آئین اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں ججز کو سراہتا ہوں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ غلط قرارد دیتے ہوئے، کالعدم قرار دی جاتی ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ ختم ہو چکی عہدے چھوڑ دیں ، پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے۔
ہرقسم کی دھمکیوں+دشنام درازی کےباوجودثابت قدم رہنے اورآئین وقانون کی بالادستی یقینی بنانےپر میںSCکےاپنے ججزکوخراجِ تحسین پیش کرتاہوں۔میں بیرسٹرعلی ظفر+انکی ٹیم کابھی مشکورہوں۔ضمنی انتخابات کےدوران غیرمعمولی تعداد میں دھاندلی کیخلاف نکلنےپراہلِ پنجاب بھی تحسین وتشکر کےمستحق ہیں!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 26, 2022
گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔
Comments are closed.