فل کورٹ تشکیل دیں، ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر

لاہور: فل کورٹ تشکیل دیں، ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر ہو گئی، انھوں نے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ بنانے کی استدعا کی ہے۔

حمزہ شہباز کی درخواست میں آرٹیکل 63 اے کی نظر ثانی کی درخواستوں کی بھی ایک ساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التواء ہیں، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی 22 جولائی کو دی گئی رولنگ درست ہے.

سپریم کورٹ نے منحرف ارکان کی اپیلیں منظور کیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی اور 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہونگے۔

پیپلز پارٹی ، جے یو آئی اور چوہدری شجاعت کی بھی فریق بننے کی درخواست 

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی ہدایات کے خط کو درست قرار دیا۔ چوہدری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط بھی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے.

دوسری جانب پیپلز پارٹی ، جمعیت علماء اسلام اور چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کرتے ہوئے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے ۔

Comments are closed.