راولپنڈی ویمنزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو میٹنگ

راولپنڈی: راولپنڈی ویمنزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو میٹنگ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت گروپ لیڈر حنا منصب خان اورآر ڈبلیو سی سی آئی کی صدر عظمی شاہد بٹ نے کی۔

اجلاس میں عظمی شاہد بٹ نے آئندہ انتخابات کے شیڈول کے اجراء اور دیگر امور پر ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ مشاورت کی۔

اجلاس کے دوران خطاب کر تے ہوئے حنا منصب خان نے کہا کہ راولپنڈی ویمنز چیمبر آف کامرس بزنس کرنے والی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

انھوں نے کہا حکومت خواتین انٹرپرینیورز کو پروموٹ کرے۔اس موقع پر راولپنڈی ویمنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر مس عظمی شاہد بٹ نے بھی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا.

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول کا اجراء جلد ہو گا۔ایگزیکٹو ممبر شپ کی خواہش مند خواتین اپنے کاغذات جمع کروائیں۔سب لو گ مل کر ویمنز چیمبر آف کامرس کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

Comments are closed.