آئی ایم ایف کا ڈومور ختم نہ ہوسکا، معاہدہ شرائط پر عمل سے مشروط
اسلام آباد: آئی ایم ایف کا ڈومور ختم نہ ہوسکا، معاہدہ شرائط پر عمل سے مشروط، تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود عالمی مالیاتی ادارہ مطمئن نہ ہوا، آئندہ اجلاس پیشگی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط کی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق شرائط میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازخود تعین ہونا شامل ہے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سبسڈی وہی قابل قبول ہوگی جو بجٹ میں رکھی جائے ۔
نیپرا کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر بلا تاخیر عمل درآمد لازمی قرار،شوکت ترین معاہدے کے انحراف کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کی تاحال صورت حال پر گہری نظرہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب سے ایس ڈی آر کوٹہ کے تحت فنڈز حاصل کر سکتا ہے،سعودی عرب اپنے آئی ایم ایف قرض کا کوٹہ پاکستان کو منتقل کر سکتا ہے۔
پاکستان سے بات چیت بھی جاری ہے اور وعدے کے مطابق شرائط پر عمل درآمد بھی لازمی ہے پاکستان پیشگی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا،پہلے شرائط پر عمل بعد میں معاہدہ کی منظوری ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں سے متعلق شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے،نیپرا کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد اسٹاف لیول معائدے کا حصہ ہے۔
ماضی میں معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور پالیسی اقدامات سے انحراف نے مشکل کھڑی کی،فروری دو ہزاربائیس کے بعد پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مسائل کا شکار ہوا۔
گورننس میں بہتری کیلئے نیب سمیت احتساب کے اداروں کا جائزہ لینا،صوبائی اینٹی کرپشن کے محکموں کو بھی مزید موئثر بناناہوگا۔
Comments are closed.